Saturday, November 07, 2009

مسجد میں موبائل


مسجد میں اگر کسی نمازی کا موبائل فون بج رہا ہو یا دوران نماز اپنا ہی  فون بج رہا ہو تو دل کرتا ہے کہ جو فون کر رہاہے اسے جوتے مارے جائیں۔ کیا موبائل کمپنیاں ایسا نہیں کر سکتیں کہ کوئی کوڈ دے دیں جس سے موبائل سروس تھوڑی دیر کے لئے بند ہوجائے جیسے #6262915*  (62629  NAMAZ کے لئے ہے اور 15 وہ وقت ہے جتنے منٹ ہم سروس بند کرنا چاہتے ہیں۔) ڈائل کریں تو سروس پندرہ منٹ کے لئے بند ہو جائے اور فون کرنے والے کو پیغام مل جائے کہ بوجہ نماز  صارف دستیاب نہیں ہے۔موبائل کمپنیوں کے لئے ایسا کرنا مشکل نظر نہیں آتا۔لیکن وہ ایسا کریں گی کہ نہیں یہ فیصلہ میں نہیں کر پا رہا۔بہرحال آج کل جس طرح موبائل کمپنیاں سہولیات دے رہی ہیں یہ ایسی ویلیو ایڈڈ سروس ہو سکتی ہے جس سے کسی بھی کمپنی کے صارفین بڑھ سکتے ہیں۔
اور ایک حل مساجد میں جیمرز لگانا بھی ہے۔ لیکن یہ ذرا مہنگا حل ہے۔ جوشاید کوئی مسجد انتظامیہ لگاناپسند نہ کرے۔

ویسے ایک حل ایسی رنگ ٹون منتخب کرنا بھی جس سے مسجد میں کسی کو احساس نہ ہو کہ موبائل فون بج رہا ہے۔ ایسی رنگ ٹونز میں مجھے سب سے بہتر جھینگر کی آواز والی رنگ ٹون لگی جس سے یہی احساس ہوتا ہے کہ شاید مسجد کے کسی کونے میں جھینگر بولنا شروع ہو گیا ہے۔ پانی کی آواز والی رنگ ٹون بھی کام کرتی ہے۔ویسے  ان دنوں بلی کی آواز والی رنگ ٹون منتخب کی ہے۔جس سے دفتر میں موجود لوگ تو پہلے دن دھوکہ کھا گئے ۔ دیکھتے ہیں کہ مسجد میں بلی کب بولتی ہے؟اور کیا یہ مجھے نمازیوں کی محبت بھری نظروں سے محفوظ رکھ سکے گی؟


3 comments:

  1. جناب مسجد میں موبائل سروسز جام کر کے۔ اس مسجد کی انتظامیہ نے حکومت کے لالچی کارندوں کے زیر اعتاب آنا ہے۔ کیونکہ موبائل سروس جامرز غیر قانونی قرار پا چکے ہیں پاکستان میں۔ کیونکہ مسجد میں لگانے کے بعد جب مسجد کہ ہمسائیوں کو سروس بہتر نہیں ملنی ہے تو انہوں نے شکایت کرنی ہے تو علاقہ کے تھانیدار صاحب نے امام مسجد کو اپنی سرکاری گاڑی میں بٹھا کر سرکاری مہمان خانے لے جانا ہے اور ساتھ وہ موبائل سروس جامر بھی سرکاری کباڑ خانے میں جمع ہوجانا ہے۔

    ReplyDelete
  2. سروس والی بات بڑی پتے کی ہے
    اور ٹیلکوز کے لئے یہ سہولت مہیا کرنا واقعی کوئی مسئلہ بھی نہیں
    لیکن یہ بات مجھے سمجھ نہیں آتی کہ باب جی نے شرارہ شرارہ ٹائپ گھنٹی کیوں سیٹ کی ہوتی ہے؟
    اور والیم بھی فُل بٹا فُل

    ReplyDelete
  3. ڈفر شرارہ شرارہ تو کچھ لوگوں کی پسند ہو گی۔ یہ پوسٹ تو نصیبو لال کو سننے کے بعد شروع ہوئی اور نصیبو لال کیا بولتی ہے یہ تو آپ کو پتہ ہی ہو گا۔اور یہ رنگ ٹون لگانے والے اکثر نمازی حضرات کا موبائل ان کی پہنچ سے بھی دور ہوتا ہے۔

    ReplyDelete