Tuesday, January 18, 2011

گوگل سائنس فیئر کا انعقاد کر رہا ہے۔ ۱۱ جنوری سے شروع ہوئے اس ایونٹ میں اینٹریز بھیجنے کی آخری تاریخ چار اپریل ہے۔ججز جیتنے والے کے نام کا اعلان ۱۱ جولائی کو کریں گے۔ ۱۳ سے ۱۸ سال تک کی عمر کے طالبعلم اس میلے میں حصہ لے سکیں گے۔ کیوبا، ایران، شمالی کوریا، برما ،شام، زمبابوے اور دیگر ایسے ممالک جو امریکہ کے زیراعتاب ہیں ان کے بچے اس میلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔

قوانین کے مطابق بچے اکیلے یا تین کے گروپ میں مندرجہ ذیل عنوانات کے تحت اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
1. Computer Science & Math
2. Earth & Environmental Sciences
3. Behavioral & Social Sciences
4. Flora & Fauna
5. Energy & Space
6. Inventions & Innovation
7. Physics
8. Biology
9. Chemistry
10. Food Science
11. Electricity & Electronics
قوانین کو ضرور پڑھ لیں۔

انعام خاصا شاندار ہے۔پچاس ہزار یو ایس ڈالر گوگل کی طرف سے اور CERN, Google, LEGOیا Scientific American میں سے کسی ایک کا تجربہ۔ اس کے علاوہ بھی انعامات کی فہرست موجود ہے۔کیونکہ 19 پرجیکٹس کو انعامات دیئے جائیں گے۔جن میں فائنل میں پہنچے والےپندرہ، آخری تین اور پھر جیتنے والا۔اور مذکورہ سپانسر اپنے علیحدہ انعامات بھی دیں گے۔

تو پھر بچو۔ تیار ہو جاؤ۔ اعلان شدہ انعام حاصل نہ بھی ہوا۔ تو حاصل ہونے والی معلومات اور تجربہ بہت بڑا انعام ہو گا۔

No comments:

Post a Comment