Sunday, January 16, 2011

نئے بروج


روز اخبار میں ستاروں کا حال دیکھ کر دن کا آغاز کرنے والے آج سے اپنا برج تبدیل کر لیں کیونکہ سٹار ٹربیون کی اس رپورٹ کے مطابق چاند کی کشش کی وجہ سے زمین کے محور نے اپنی جگہ بدل لی ہےاس وجہ سے ستاروں نے بھی اپنی اپنی جگہ تبدیل کر لی ہے اس لئے برجوں میں ایک ماہ کی تبدیلی آگئی ہے۔

اب حمل والے حوت بن گئے اور سرطان والے جوزابن گئے ۔ لہذا ان بروج سے مطابقت پیدا کرنے کے لئے اپنی زندگیاں تبدیل کر لیں اور پارٹیوں میں شرکت کرنے والے گم سم رہنا شروع کر دیں گم گو مقرر بن جائیں تندوتیز مزاج والے حلیم طبیعت بن جائیں حکمران مانگنا شروع کر دیں ویسے یہ تبدیلی تو کافی عرصہ سے دیکھنے میں آ رہی ہے لیکن مجھے وجہ آج پتہ چلی ہے۔
ہاں ایک اور بات کہ اب بروج کی تعداد بھی بارہ سے بڑھ کر تیرہ ہو گئی ہے ۔ ایک نیا برجOphiuchus ان کے درمیان اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
نئے بروج کی تفصیل

ARIES = APRIL 19 - MAY 13
TAURUS = MAY 14 - JUNE 19
GEMINI = JUNE 20 - JULY 20
CANCER = JULY 21 - AUG 9
LEO = AUGUST 10 - SEPTEMBER 15
VIRGO = SEPTEMBER 16 - OCTOBER 30
LIBRA = OCTOBER 31 - NOVEMBER 22
SCORPIO = NOVEMBER 23 - NOVEMBER 29
OPHIUCHUS = NOVEMBER 30 - DECEMBER 17
SAGITTARIUS = DECEMBER 18 - JANUARY 18
CAPRICORN = JANUARY 19 - FEBRUARY 15
AQUARIUS = FEBRUARY 16 - MARCH 11
PISCES = MARCH 12 - APRIL 18

3 comments:

  1. بُرج کو انگريزی ميں ٹاور کہتے ہيں نا ؟ تو کيا يہ بُرج فضا ميں گردش کر رہے ہيں ۔ مگر سُن رکھا ہ کہ فضا ميں گرش کرنے وای اشياء گول ہوتی ہيں تو پھر يہ بُرج کيسے ؟

    کيا زوڈياک کا مطلب بُرج ہوتا ہے ؟

    اور يہ کينسر تو بہت بُرا مرض ہے يہ کہاں گھومتا پھر رہا ہے ؟

    ReplyDelete
  2. یعنی میں بیٹھے بٹھائے ہی لیڈر صفت بن گیا
    تبھی میں کہوں کہ بات بات پر تقریر کرنے کو کیوں دل کررا میرا۔۔

    ReplyDelete
  3. افتخار انکل یہاں میں زوڈیاک کا مطلب برج کیا ہے۔ اور ہو سکتا ہے برج خلیفہ کے بالکل اُوپر برج سرطان ہو۔

    جعفر پہلے ّآپ کیا تھے؟ ویسے میں نے کچھ دنوں سے لکھنا شروع کر دیا ہے۔

    ReplyDelete